
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں سزا سنادی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں7-7سال قید کی سزا سنادی گئی۔
اسلام آباد: مقامی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سنادیا
مختصر فیصلے میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں7-7سال قید و 5-5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
کیس کی سماعت سینیئر سول جج قدرت اللہ نے کی، وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی تھی
گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف پر جرح ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا تھا۔
