
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات متعلق اہم اجلاس بلایا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔
