عام انتخابات ہرصورت مٰیں 8 فروری کو ہونگے،وزیرداخلہ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت کے پی اور بلوچستان میں عام انتخابات متعلق اجلاس ہوا۔

اسلام آباد: پختونخوا اور بلوچستان میں عام انتخابات کے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن،آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیرداخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الیکشن کا انعقاد ہر صورت میں 8فروری کو ہی ہونگے

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الیکشن کا انعقاد نگران حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائینگے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں