کراچی کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش،وزیربلدیات کی انتظامات کی ہدایت

کراچی:سندھ کے اکثر علاقوں میں تیز برسات نے سردی میں اضافہ کردیا

سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈفینس، کلفٹن، صدر و دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر بلدیات محمد مبین جمانی نے کراچی میں بارش کے فوری بعد تمام متعلقہ اداروں کو فوری طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

محمد مبین جمانی کا کہنا ہے کہ تمام ٹاؤنز اور یوسی کا عملہ فوری نکاسی آب کے انتظامات شروع کردیں۔تمام اہم شاہراہوں اور گلیوں کے ساتھ ساتھ تمام محلہ کی سطح پر بھی بارش کے پانی کی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔جہاں جہاں پانی کی نکاسی کے لئے پمپس کی ضرورت درکار ہو واٹر بورڈ فوری ان مقامات پر پمپس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔شہر کے کسی بھی علاقے سے بارش کے پانی کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمد مبین جمانی کی تمام بلدیاتی افسران کو ہدایات۔

اودھر حیدرآباد، جامشورو،کوٹری و دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں