
سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔
راولپنڈی:خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی
دوراں سماعت عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔
جج نے کہا کہ آپ کے وکلا حاضر نہیں ہورہے، آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی
وکلا صفائی نے کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں، آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا
عمران خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا تھا لیکن اس کی سکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکرٹری کی تھی، اس حوالے سے ملٹری سیکرٹری کو انکوائری کا کہا تھا
