
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ علاقے سے وابستہ مسائل کو حل کرانا میرے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہے جو جس کا کام ہے وہ اپنے فرائض بروقت ادا کریں تو مسائل میں حیرت انگیز کمی واقع ہو گئی گڈاپ ٹاؤن کوشش کرتاہے کہ اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے ٹاؤن کی عوام کو سہولیات فراہم کریں، جب ادارے مضبوط ہوتو منزل ضرور ملتی ہے۔
گڈاپ ٹاؤن آفیس میں اعلی افسران سے ملاقات کے دوران طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم مستقل مزاجی سے اپنی منزل کو سامنے رکھ کر جدوجہد کریں تو عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہو جائے گے خلوصِ نیت سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور ویژن کے مطابق عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کریں گے
اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، میونسپل کمشنر احمد یار،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر امن دین جوکھیو،لیڈی ممبر ثمینہ زرداری،ممبر مہر النساء بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی عاطف علی بدر،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن محمد شرجیل خان ودیگر موجود تھے۔
