
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کیلئے اپنا انتخابی منشور ’پاکستان کو نواز دو‘ کے نعرے کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔
منشور کی تقریب میں قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف، پارٹی صدر میاں شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز نے شرکت کی۔

سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار سمیت سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی شرکت کی۔
منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آناً فاناً حکومت سے نکال دینا تکلیف دہ ہوتا ہے بندے کو وجہ تو پتا چلے کہ اسے کیوں نکالا گیا
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسے یہ تو پتا ہونا چاہیے کہ غلطی کیا ہوئی؟ میں آج یہ باتیں کرنے نہیں آیا منشور پر بات کروں گا، سابقہ حکمران کی جگہ ہوتا میں ایسا کبھی نہ کرتا جو اس نے کیا

