
اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے کیسز سننے والے احتساب عدالت کے جج کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر جانے کی درخواست وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منظور نہیں کی گئی۔
جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔
