پرویز الٰہی کو ایک حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

جسٹس منصور علی شاہ کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں عدالت نے پرویز  الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پرویز الٰہی کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سےانتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی

سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنے کا حکم بھی جاری کردیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں