
رحیم یار خان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت پر اپنے منشور پر عملدرآمد کروائینگے، حکومت میں آکر غریب لوگوں کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرینگے۔
انہوںے کہا کہ 30 لاکھ گھر بناکر دینگے،یہ ایسے واعدے نہیں کہ جیسی ایک وزیراعظم نے کہا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنائینگے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کا جوش و جذبہ اور تعداد دیکھ کر پھر سے ڈر کر گھر میں چھپ جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وسیب کی سرزمین پر کھڑے ہوکر میں لاہور کے سیاستدانوں کو ایک پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، گھبرانے والے نہیں ہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، انشاء ﷲ ہم ڈٹ کر آپ کا مقابلہ کریں گے اور جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
