
مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
نیپرا کو یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی
