ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بلاول

ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک شخص کو پاکستان پر چوتھی بار مسلط کیا جائے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے، اپنی حکومت بنائیں گے، پاکستانی عوام کسی کے غلام نہیں

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں،پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشت گرد بھی سر اٹھا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگریہ پھر وزیراعظم بن گئے تو اگلے پانچ سال میں بلوچستان میں ترقی نہیں ہوگی، ہم نے اس جماعت کو 18 مہینے موقع دیا کہ ملکی خزانہ سنبھالے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں