
کراچی: گلبرگ ٹاؤن کے زیر انتظام باغ رضوان میں پانچ روزہ گل داؤدی کی نمائش امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس اور امیر جماعت اسلامی ضلع وسطیْ فاروق نعمت اللہ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا،ڈائریکٹر پارک محمد ندیم حنیف نے نمائش کا دورہ کروایا اور تفصیلات سے اگاہ کیا
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا سفر الحمدللہ ایک دفعہ پھر شروع ہو چکا ہے اور گلبرگ ٹاؤن اس میں پیش پیش ہے اور ایک بہت ہی خوبصورت نمائش یہاں لگائی ہے اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ فلسطین کے ان پھولوں کے نام ہیں جنہیں بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اختیارات سے زیادہ کام کریں گے ہم عوام کو اچھا ماحول دینا چاہتے ہیں انہوں نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کی کا آرٹیکل اے 40 کے تحت ٹاؤنوں کو اختیارات دیے جائیں تاکہ کام زیادہ سے زیادہ بہتر ہو سکے
چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ گل داؤدی کی نمائش میں 50 ہزار سے زیادہ پودے اور۰۰۱ سے زائد کلر موجود ہیں گلبرگ ٹاؤن بہت جلد عوام کو 13 پارکوں کا تحفہ بھی پیش کرے گا یہ پھولوں کی نمائش تمام پارکس ڈیپارٹمنٹ اور عملے کی محنتوں کا ثمر ہے اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد ڈائریکٹر ایم این ڈی محمد یاور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک اسد جاوید اور تمام یوسی چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر خواتین کونسلر اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
