TMCگڈاپ کا اجلاس، ٹیکس شیڈیول کی منظوری دی گئی

 اینٹی انکرو چمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فیسوں، ٹیکس کے شیڈول سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023  کی قرار داد پیش کی اور کافی  بحث و مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی۔

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا پانچواں عام اجلاس  چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو میونسپل کمشنر احمد یار بھی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا آٖغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر ذولفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیربھٹو کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی اور  گزشتہ اجلاس کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ایجنڈا مطابق اینٹی انکرو چمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فیسوں، ٹیکس کے شیڈول سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023  کی قرار داد پیش کی اور کافی  بحث و مباحثہ کے بعد منظوری دی گئی۔

 چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو بھی سہل بنایا جائے تا کہ دہند گان اپناقومی فریضہ آسانی سے ادا کریں ٹیکس اور دیگر فیسوں کی مد میں جو آمدنی ہوگی اس سے ترقیاتی منصوبے سیوریج لائین،پارکز،صحت مراکز،سڑکیں،واٹر سپلائی اسکیم،اسٹریٹ لائیٹس،صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں میں خرچ کیئے جائیں گے۔

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق ہم اپنا کام کر رہے ہیں

اجلاس میں تمام کونسل ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جس میں پارلیمانی لیڈر اور کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد،ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر امین دین جوکھیو، ممبر علی محمد گبول،ممبر داد کریم بلوچ،ممبر سلیم میمن، ممبر دانش برفت،ممبر عبدالستار جوکھیو،ممبر عیسیٰ،لیڈی ممبر مہرالنساء بلوچ، ممبر ثمینہ زرداری، لیڈی ممبر سیما جوکھیو، اقلیتی ممبر سنی میسیح شامل تھے۔ اس موقع  پر افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر HRM  حاجی شریف شیخ،انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر ٹیکس ہمایوں عمران خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اُللہ شیخ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، کونسل آفیسر محمد سجاد،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عدنا ن بلوچ، چئیرمین پی ایس لال جان نبی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں