سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ان کیمرا ہوگی، درخواست منظور

پراسیکیوشن کی درخواست پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دوران سماعت اپنے دلائل میں کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت سماعت ان کیمرا ہونی چاہیے

رضوان عباسی نے کہا کہ چارج فریم ہو چکا شہادتیں ریکارڈ ہونا ہیں

دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اوپن ٹرائل کا حکم دیا اب ہمیں میڈیا سےعلم ہوا کہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں