
کراچی: کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے منور وسان کے کام و کردار سے پی ایس 98 کی عوام بیحد متاثر، دن بدن ہمدردوں و کارکنان کی تعداد میں دن بدن اضافہ
ضلع ایسٹ پی ایس 98 میں کیمپ آفس آمد پر منور وسان کی محنت و پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کے وژن کو سراہتے ہوئے عبدالفتاح سروہی کی سربراہی میں منظور الاھی خواجہ، نظیر احمد سروہی، عبدالقیوم شیخ ،سعداللہ سروہی، ایوب گل، فراز علی راجپر، شکیل احمد سومرو، زکریا تنیو، نعیم علی بھٹو، گدا حسین منگنیجو نے پوری برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی۔
اس موقعے پر عبدالفتاح سروہی کا کہنا تھا کہ منور وسان نے جس طرح ماضی میں ایم پی اے رہ کر جس جوش و جذبہ سے عوام کی خدمت کی بلا رنگ وُ نسل لوگوں کے مسائل کو اسمبلی میں اجاگر کیا کورونا کی آفات ہو یا سیلاب سے متاثرہ لوگ منور وسان نے غریب طبقے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
سابق ایم پی اے منور وسان کا شمولیتی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی واضح ہدایات پر میں حلقہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر تک پہنچا رہا ہوں، دن رات لوگوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں لوگوں کے درپیش مسائل ہے جن کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
منور وسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں۔ انشاء اللہ بلاول بھٹوزرداری کو وزیراعظم منتخب کروائیں گے۔
اس موقع پر محرم علی راجپر، سرفراز احمد شیخ، سید سلیم شاہ، سیف اللہ مغیری، معشوق علی وسان، ایڈوکیٹ دین محمد بانگو، شاھد موریجو، وحید علی اجن، و دیگر بھی موجود تھے
