
کراچی: ناردرن بائی پاس پر رہائش پزیر متاثرین کو اٹھانے کے لے آپریشن شروی کردیا جس پر رہائشیوں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا ہے۔
گلشن ٹینٹ سٹی کے جی بلاک پر ایم ڈی اے نے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ کی مدد سے رہائشیوں کو اٹھانی کی کوشش کی۔
سید احمد علی شاہ کی قیادت میں رہائشیوں احتجاج کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس بلاک کردیا اور ایم ڈی اے کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید احمد علی شاہ کاظمی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے سیلاب متاثرین سے ظلم کر رہی ہے، جن کے گھر ئی نہیں رہے وہ کہان جائینگے۔
سید احمد علی شاہ کاظمی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کے ظلم کا نوٹس لیا جائے۔
