
سکھر: کچے کے علاقے (شاہ بیلو) میں شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی سربراہی میں آپریشن جاری ہے۔
ملزمان نے گاؤں کے مختلف مقامات پر نئی جھونپڑیاں بنا رکھی تھیں جنہیں پولیس نے آگ لگا دی ہے۔
سکھر کے شاہ کچے کے ساتھ ساتھ شکارپور کے گاؤں رضا میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔
ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے، بہت جلد صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
