سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، وزیراعظم

کراچی: نگران انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے جواس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملکی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کاکلیدی کردار ہے،آئی ایم ایف سے سٹینڈبائی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ایسے معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہو۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ حکومتی سکیورٹیز آکشنز، سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھانے ، قرضوں کے حصول میں آسانی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہےہیں،سٹاک مارکیٹ سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مددملتی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں