ہر سمت سے ہماری نقالی شروع ہو گئی ہے، نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم نے اصل ترقیاتی سفر کا آغاز ہی نہیں کیا اس کے باوجود ہر سمت سے ہماری نقالی شروع ہو گئی ہے چلو یہ اچھا ہے اس سے شہر بھر میں ایک ساتھ بہتری ہوتی نظر آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن گراؤنڈ مشینری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ ایکسین ایم اینڈ ای نے انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ مقابلہ امور کا ہونا مثبت اقدام ہے اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ لوگ ہمارے نقش قدم پر چل رہے ہیں ہماری کارکردگی کو عیاں کرنے میں میڈیا سیل کا بنیادی کردار ہے جس نے ہماری کاموں کو ذرائع بلاک کے تمام پلیٹ فارموں پر اجاگر کیا کرسمس۔  پیدائش قائد اعظم اور سال نو قریب ہے اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں اور اس میں صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مواقع پر عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے ہیوی مشینری کو چیک کیا جا رہا ہے کہ اگر کسی میں کوئی خرابی ہے تو فوری طور پر اس کو دور کیا جائے تاکہ آن فیلڈ وہ اپنا کام بہتری سے انجام دے سکے۔

حاجع نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ایم اینڈ ای اور سینیٹیشن کے عملے کو بھی اس سلسلے میں ان کے محکمے کی جانب سے ہدایات مل گئی ہیں ہمارا عزم ہے عوام کی ہر مشکل کو آسانی میں بدلنے کا ہےجس کے لیے ہم ہر سطع ہر اقدامات کر رہے ہیں اس میں ہم کتنا کامیاب ہوتے ہیں اس کا فیصلہ آئندہ آنے والا وقت اور عوام کرے گی۔  اس موقع پر وائس چیئرمین عارف رانا میونسپل کمشنر آغا خلیق ایکسین سلیم دربارڈائریکٹر پرچیز مجتبی خان جی پی اوز اسد سمیع ۔اسلم عزیز و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں