
ڈاکٹرفوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوگئی۔
عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ آمریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے دوراں اس مرتبہ فاصلہ پہلے سے کم اور کمرہ بھی صاف تھا، لیکن بہن کی حالت بہت خراب تھی۔
