بلوچستان کے جنگلات میں آگ، لیویز  پارٹی بجھانے میں مصروف

کراچی: بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور  موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیےکوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل ذوالفقار کرار کا کہنا ہے کہ آگ ضلع شیرانی اور ضلع موسیٰ خیل کے بارڈر  ایریا میں لگی ہے قابو  پانےکے لیے لیویز فورس ضروری ساز وسامان کے ساتھ پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی ہے

متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے گاڑی کا راستہ نہیں ہے تاہم پیادہ لیویز  پارٹی نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو  پانےکے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق امید ہےکہ تمام جلد آگ پر قابو پالیا جائےگا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں