چیئرمین گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے صالح محمد گوٹھ میں روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی عمل میں وقت کے ساتھ ساتھ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی آئی ہے سرکاری طور پر بھی اس پر بھی کام کیا جارہا ہے گڈاپ ٹاؤن میں بھی جہاں ہر شعبے میں بہتری آئی ہے وہاں پر ہمارا ادارا بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ترقی کے سفر کو کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یوسی نمبر 6 صالح محمد گوٹھ گڈاپ ٹاؤن میں سعید حسن امام روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ اہلیان گڈاپ کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہوں اس ماڈرن دور میں سٹرک کو انفراسٹرکچر کا بنیادی ڈھانچہ کہا جاتا ہے جس کا مطلب وہ ستون ہوتے ہیں جس کے اوپر عمارت کھڑی کی جاتی ہے آج کے دور میں سٹرک وہ انفراسٹرکچر ہوتی ہے جس پر ملک کی ترقی کی عمارت تعمیر ہوتی ہے۔ وائس چیئر مین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو دور حاضر کے مطابق ہر سہو لت فراہم کی جا ئیں اہل علاقہ کے وہ مسائل جو ہماری ادارے سے وابستہ ہیں ان کو حل کرانے کی کاوشیں کررہے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،ڈائریکٹرHRM  حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،ڈائر یکٹر پرچیز سہیل احمد یار، پی ایس لال جان نبی،یوسی چیئرمین انور بلوچ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں