
سہون: عدالت نے تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں ملزم کو عمر قید سزا سنادی۔
چھے سال قبل قتل ہونے والی طالبہ تانیہ خاصخیلی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج اورنگزیب عالمگیر نے سنایا۔
عدالت نے مرکزی ملزم خان محمد عرف خانو نوحانی کو عمر قید سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ سزا سنا دی جبکہ ایک اور ملزم کو 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم عالی نوحانی کو بیگناہ ثابت ہونے پر آزاد کردیا۔
کیس کے ایک اور ملزم مولابخش نوحانی کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
فیصلہ آنے پر مقتولہ تانیہ کی بہن دیا خاصخیلی روپڑیں اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں مکمل انصاف نہیں ملا، سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کریںگے۔
ان کا کہنا تہا کہ ایک بیگناہ بیٹی کے قاتلوں کوں پھانسی کی سزا سنائی جاتی تو مثال قائم ہوجاتی۔
