گڈاپ ٹاؤن سے وابستہ مسائل کو حل کرانا ہماری ذمے داری ہے، طارق عزیز بلوچ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ علاقے سے وابستہ مسائل کو حل کرانا ہماری ذمے داری ہے جو جس کا کام ہے وہ اپنے فرائض بروقت ادا کریں تو مسائل میں حیرت انگیز کمی آسکتی ہے جب ارادے مضبوط ہو تو منزل ضرور ملتی ہے اسی سوچ کو لے کر ہم آگے چل رہے ہیں مشکل کام بھی (اللہ پاک)کے فضل وکرم سے حل ہو جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خریدا گیا سینیٹیشن سامان کا معائنہ اور تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ اہل گڈاپ کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین فرائض میں شمار ہوتا ہے گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں دیگر کاموں کے ساتھ صفائی ستھرائی اور اس سے منسلک مسائل کو کونسل ممبران کی مشاورت سے سر انجام دیں گے۔

میونسپل کمشنر احمد یار کا کہنا تھا کہ تمام یوسیز میں ترجیحاتی بنیاد پر کام کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کا مسئلہ فوری حل ہو جائے اور گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں محکمہ سینیٹیشن کا عملہ اپنی ڈیوٹی پابندی سے ادا کررہا ہے

 اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر HRM   حاجی شریف شیخ،  ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹرسینیٹیشن افضل لغاری،ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان و دیگر موجود تھے۔  

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں