
کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی
ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کی انجیو پلاسٹی کی گئی، اب طبعیت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے جہاں متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے کہ اچانک اس دوران انہیں دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔
