سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر قانونی عمل جاری ہے, اعظم نذیر تارڑ

اسلام آبادبین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ آئین کے مطابق انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی متنازع طریقے سے تحلیل ہوئی۔ گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود ہی تحلیل ہو گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 9 رکنی بینچ نے پنجاب ، خیبر پختونخوا الیکشن کیس پر سماعت شروع کی۔ چیف جسٹس نے انتخابات التوا کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا۔ 2 ججز پہلے ہی اپنی رائے کا اظہار کر چکے تھے۔ 2 ججز نے رائے کا اظہار کرنے کے بعد کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ فل کورٹ بینچ کی درخواست کو نہیں سنا گیا۔وفاقی کابینہ نے کہا کہ اقلیتی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ عدالت نے کسی سیاسی جماعت کا مؤقف بھی نہیں سنا۔وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی عمل جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں