پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے:مریم نواز

پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے:مریم نواز

"پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے” — عالمی یومِ پناہ گزین پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں بلکہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ کوئی بھی شخص شوق سے اپنا گھر، اپنی مٹی اور اپنی چھت نہیں چھوڑتا، بلکہ جان بچانے کے لیے ہجرت پر مجبور ہوتا ہے۔

مریم نواز شریف نے فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین کی مشکلات کو پوری انسانیت کے لیے ایک بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں بلکہ مظلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کی عزت و احترام کے ساتھ میزبانی کرکے انسان دوستی کی روشن مثال قائم کی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں