
کوئٹہ: پولیس کے مطابق تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے، مسلح افراد نے انہیں گولیا مارکر قتل کردیا۔
جن کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔
واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
