پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو کی بہن انتقال کرگئیں

غنویٰ بھٹو کی لبنان میں رہنے والی بڑی بہن خلود العیتاوی کچھ عرصہ سے علیل تہیں

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنی جاری کیئے پوسٹ میں لکھا کہ آنٹی لولو کا گذشتہ رات طرابلس لبنان میں انتقال ہو گیا، وہیں میری والدہ اور ہمارے اہل خانہ بھے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنٹی لولو کی زندگی اور بے پناہ محبت سے بھری ہوئی اور وہ ایک پرجوش خاتون تھیں، اسے بہت یاد کرینگے۔

 براہ کرم اسے اپنی دعاؤں میں رکھیں: انا للہ و انا الیہ راجعون

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹوکافی عرصہ سے لبنان میں رہائش پزیر ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں