
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن رولز میں ترامیم پر اعتراضات 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔امیدوار الیکشن اخراجات کے لیے نیا بینک اکاؤنٹ کھولے یا موجودہ اکاؤنٹ کو ہی مختص کرے تاہم بینک اکاؤنٹ، جوائنٹ اکاؤنٹ نہیں ہو گا
الیکشن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ امیدوار الیکشن اخراجات کے حوالے سے رسید، بل، چالان اور واؤچر سمیت ہر ادائیگی کا ریکارڈ رکھے گا۔الیکشن درخواست ایک لاکھ روپے کے ساتھ جمع کرائی جائے گی، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع رقم ناقابل واپسی ہو گی
الیکشن کمیشن کے مطابق کسی اور شخص کو الیکشن اخراجات کرنے کی اجازت دینے پر امیدوار اس کا بھی تمام تر ریکارڈ دے گا، فنانسنگ کرنے والےکا شناختی کارڈ، اخراجات کی اقسام اور آمدن کے ذرائع بھی دیے جائیں گے۔امیدواروں کی انتخابی نشان کے ساتھ فہرست ویب سائٹ پر بھی آویزاں کی جائیں گی
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آر او کو الیکشن اخراجات کے ساتھ مہم کی فنانسنگ کی تفصیلات بھی دے گا، آر او مسترد شدہ ووٹ کو امیدوار اور الیکشن ایجنٹ کی موجودگی میں کھولے گا
