صدر اور لیاری اب تک 58 زیر تعمیرعمارتوں کو سیل کیا گیا ہے:ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو
کراچی: ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید کھوسو نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں غیر قانونی تعمیر کی جانے والی 22 عمارتوں کو گرایا جا چکا ہے، مزید غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام کل سے شروع کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر جاوید کھوسو نے کہا کہ صدر اور لیاری میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔
