کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 143 عمارتیں سیل

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، 143 عمارتیں سیل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ نے  شہر میں  غیر قانونی اور غیر مجاز زیرِ تعمیر عمارتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ کے مطابق آج  ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 143 عمارتوں کو سیل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 36 عمارتیں سیل کی گئیں،  ضلع شرقی میں 35، ضلع کورنگی میں 29 اور ضلع وسطی میں 20 زیرِ تعمیر عمارتوں کو سیل کیا گیا۔جبکہ  ضلع غربی میں 12، ضلع ملیر میں 7 اور ضلع کیماڑی میں 4 زیرِ تعمیر عمارتیں سیل کی گئیں۔ کمشنر کراچی آفس نے

سب ڈویژن کی سطح پر  تفصیلات بھی  جاری کی ہیں جس کے مطابق ضلع جنوبی میں سول لائنز کی 11، صدر کی 10، گارڈن کی 6، لیاری کی 3 اور آرام باغ کی 6 عمارتیں سیل کی گئیں۔ضلع شرقی میں واقع سب ڈویژن جمشید کوارٹرز کی 12، فیروز آباد کی 13، گلشن اقبال کی 4 اور گلزار ہجری کی 6 عمارتوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضلع وسطی میں ناظم آباد کی 8، گلبرگ کی 3، نارتھ ناظم آباد کی 2، لیاقت آباد کی 6 اور نیو کراچی کی ایک عمارت سیل کی گئی۔ضلع کورنگی میں کورنگی کی 12، شاہ فیصل کی 10، ماڈل کالونی کی 5 اور لانڈھی کی 2 عمارتیں سیل کی گئیں، جبکہ ضلع غربی میں منگھوپیر کی 5، اورنگی کی 4 اور مومن آباد کی 3 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔ضلع ملیر  میں ایئرپورٹ سب ڈویژن کی 6 اور مراد میمن گوٹھ کی ایک عمارت جبکہ ضلع کیماڑی میں کیماڑی کی 2، ماری پور اور بلدیہ کی ایک ایک عمارت سیل کی گئی

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ کارروائی جاری رکھیں یقینی بنائیں کہ ۔ شہر میں غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات کی روک تھام ہو  اور تعمیراتی قوانین پر مکمل عملدرآمد ہو۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں