بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تکنیکی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی

بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تکنیکی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی

بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں بین الاقوامی تکنیکی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے بیچ کے شرکاء نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حکام نے بتایا کہ نوجوان انجینئرز کا انتخاب 2024ء میں بلوچستان بھر سے موصول ہونے والی 3 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے میرٹ پر کیا گیا اور انہیں ارجنٹائن کی ویلاڈیرو اور زیمبیا کی لوموانا مائن میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے جدید مہارتوں، پیشہ ورانہ ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، جبکہ مقامی نوجوان انجینئرز منصوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے نوجوانوں کو صوبے کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے ریکوڈک مائننگ کمپنی اور بیرک کی جانب سے بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کو سراہا۔

کنٹری مینیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی نے بتایا کہ پروگرام میں چاغی، کوئٹہ، گوادر، پنجگور، خضدار، لورالائی، نوشکی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے نوجوان شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں