’’مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے‘‘ عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

’’مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے‘‘ عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

اسلام آباد: عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا ہے کہ مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے۔

چیف جسٹس آئینی عدالت، چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لکھا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میں ججز صاحبان سے زیادہ رعایت نہیں مانگ رہا، میری گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔اگر میں زندہ رہا تو صرف اس صورت خود کو بے گناہ ثابت کرسکتا ہوں۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ مجھے انصاف دیں اس سے پہلے تاخیر ہو جائے۔ 10 نومبر کو میرا بلڈ پریشر 193 تک گیا تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم تاحال نافذ نہیں ہو سکا۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ میری ​اہلیہ بشریٰ بی بی کی بینائی شدید خطرے میں ہے۔ ریٹنا الگ ہونے کے باوجود انہیں طبی سہولیات اور مناسب علاج نہیں دیا جا رہا۔ ​طویل تنہائی کی قید اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ پورے سال کے دوران وکلا سے صرف 4 بار ملاقات کی اجازت ملی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں