میئر کراچی نے غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت محکمہ انجینئرنگ کا اہم اجلاس۔
ڈی جی ٹیکنیکل سروسز کی جانب سے 26 مرکزی شاہراہوں اور 140 روڈز کے کام کے آغاز کے متعلق ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ۔
میئر کراچی نے عوامی شکایات پر کام میں سستی اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ ضلع وسطی میں دو ترقیاتی کاموں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، جن پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں کو آپس میں ملانے والی تمام سڑکوں کے کام بلا تاخیر مکمل کیے جائیں۔
میئر کراچی کی جانب سے شاہراہوں کی تکمیل کے لیے 15 روز کی ڈیڈ لائن مقرر۔
شہریوں کو کسی بھی صورت میں مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، ترقیاتی کاموں کا مقصد شہری سہولیات اور پبلک انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔
میئر کراچی کی ترقیاتی اسکیموں میں ریویژن پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت۔
مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ اسکیموں میں بار بار ریویژن کے باعث کام میں تاخیر ہو رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
اجلاس میں میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر، مشیرِ مالیات گلزار علی اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت۔
