آباد کی تین روزہ نمائش کی تیاریاں جاری ہیں:محمد حنیف گوہر
چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا کہ آباد کی نمائش بلڈرز اور ڈویلپرز کیلئے اہم کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔
نمائش میں شرکت کرنے والی تمام کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ملک بھر کے بلڈرز اور ڈویلپرز کو آباد کی نمائش میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔آباد کی تین روزہ نمائش میں مہمان خصوصی سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
محمد حنیف گوہرنے کہا کہ وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، نمائش سے الائیڈ انڈسٹری اور بلڈرز دونوں کو فائدہ ہوگا، آباد کی نمائش تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔
چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا کہ نمائش سے بلڈرز، ڈویلپرز اور الائیڈ انڈسٹری کے درمیان کاروباری روابط مضبوط ہوں گے، آباد کی نمائش تعمیراتی شعبے کی ترقی اور معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
