امریکا میں شدید متاثر ہونیوالا فضائی نظام بحال ہونا شروع
امریکا میں فضائی مواصلاتی نظام کی سنگین تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی بحران میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 14 ہزار 5 سو سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ملک بھر میں پروازوں کی روانگی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 14 ہزار 5 سو سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق اس بحران کے پیچھے کسی سائبر حملے کا فی الحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم تکنیکی خرابی کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے پرانے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کو مسئلے کا اہم سبب قرار دیا ہے۔
