ابو تراب اسکول کے افتتاح اور تعلیمی معیار کی بہتری میں اساتذہ کا کردار قابلِ تحسین ہے:نصرت اللہ

ابو تراب اسکول کے افتتاح اور تعلیمی معیار کی بہتری میں اساتذہ کا کردار قابلِ تحسین ہے:نصرت اللہ

گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب کا انعقاد، چیئرمین نصرت اللہ نے اساتذہ میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی جانب سے ابو تراب اسکول میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے اساتذہ کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ابو تراب اسکول کے کامیاب افتتاح اور گلبرگ ٹاؤن کے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی کوششیں اساتذہ کی انتھک محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہیں۔ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اساتذہ نہ صرف بچوں کو تعلیم دیتے ہیں بلکہ ان کی کردار سازی اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب بلدیاتی قیادت تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔گلبرگ ٹاؤن کے دیگر اسکول اور ابو تراب اسکول بھی اسی تعلیمی وژن کا حصہ ہے، جہاں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی محنت اور خدمات کا اعتراف دراصل علم و تعلیم کے شعبے کی قدر افزائی ہے۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ مستقبل میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تقریب میں سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹرز عائشہ قمر اور ظفر قریشی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اساتذہ میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں