ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو کی زیرِ صدارت محکمہ جاتی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین کے مالی اور انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ملازمین کی پنشن، میڈیکل بلز، لیو انکیشمنٹ، تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی سمیت بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ملازمین کی حاضری کے امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے ڈائریکٹر(ایچ آر ایم) سہیل حمید قاضی،ڈائریکٹر پنشن جلال حنیف کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی پنشن اور دیگر واجبات کے زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے چیف اکاؤنٹس آفیسر افتخار حسین ڈایو کو ہدایت کی کہ ملازمین کی تنخواہوں، پنشن، میڈیکل بلز اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اجلاس میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ملازمین کی حاضری کو مؤثر بنانے اور تمام محکموں میں دفتری نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل کا حل اور انہیں بروقت مالی و انتظامی سہولیات کی فراہمی ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔اجلاس میں متعلقہ محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی اور زیرِ بحث امور پر اپنی رپورٹس اور تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پرکونسل ممبر دانش برفت، کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ھدایت ا للہ شیخ، ویجیلنس افسر رزاق بلوچ، اسٹینٹ ڈائریکٹر عدنان بلوچ،پی ایس چیئرمین لعل جان نبی بھی موجود تھے ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں