ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے جدید پیور بلاکس سے تعمیر شدہ شاہراہِ سکندر حیات اور شاہراہِ ڈاکٹر جلال سیفی کا تحفہ

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی جانب سے جدید پیور بلاکس سے تعمیر شدہ شاہراہِ سکندر حیات اور شاہراہِ ڈاکٹر جلال سیفی کا تحفہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے اشتراک سے لیاقت آباد ٹاؤن کی عوام کے لیے  موسی کالونی یونین کمیٹی نمبر   01شاہراہِ سکندر حیات اور شاہراہِ ڈاکٹر جلال سیفی کی تعمیر و بہتری کا اہم منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ جدید پیور بلاکس کے ذریعے تعمیر کی جانے والی دونوں شاہراہوں کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، یوسی چیئرمینز،وائس یوسی چیئرمینز، بلدیاتی افسران، معززین علاقہ اور لیاقت آباد کے رہائشیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پرامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر کراچی کے عوام برسوں سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور بنیادی شہری سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار اور فعال بنا کر ہی شہری مسائل کا مستقل حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ سکندر حیات اور شاہراہِ ڈاکٹر جلال سیفی کی تعمیر و بہتری لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہے۔ جدید پیور بلاکس کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ علاقے کے مجموعی انفرااسٹرکچر میں بھی بہتری آئے گی۔

امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے کہا کہ لیاقت آباد سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام خوش آئند ہے۔ عوام کو بہتر سڑکیں، صاف ستھرا ماحول اور بنیادی شہری سہولیات فراہم کرنا بلدیاتی نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سمیت بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔شاہراہِ سکندر حیات اور شاہراہِ ڈاکٹر جلال سیفی کی تعمیر و بہتری سے علاقے کے رہائشیوں اور تاجروں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے اس سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف سڑکیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ علاقے کے شہری انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوام کو پائیدار اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں