لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا

لاہور: لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 509 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی فضائی معیار انتہائی خراب ہوگیا۔

عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے اعداد و شمار کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 221 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور مصر کا دارالحکومت قاہرہ 210 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گوجرانوالہ 500 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا آلودہ ترین شہر بن گیا، جبکہ ننکانہ صاحب بھی 500 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور 449 اے کیو آئی کے ساتھ پنجاب کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ حافظ آباد 386 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور وزیرآباد 381 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ نو، ملتان روڈ، ڈی ایچ اے فیز 6، پنجاب یونیورسٹی، سفاری پارک، جی ٹی روڈ اور گلبرگ تھری میں اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں