گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی سربراہی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کی سربراہی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو کی سربراہی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس کے بعد گڈاپ ٹاؤن میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اراکین کونسل،محکمہ جاتی افسران، ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر 7 دہائیوں پر محیط بھارتی غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔ پاکستان کے عوام حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ کشمیری عوام کی آواز آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے اور (انشاء اللہ) وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور انہیں آزادی نصیب ہوگی۔

میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گی۔ ہم کشمیری کے عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت ملے گا۔کونسل ممبر و پارلیمانی لیڈر میر عباس ٹالپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک، پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑے رہیں گے۔

ریلی میں کونسل ممبران محمد رفیق جوکھیو، حاجی عیسیٰ بلوچ اور امین دین جوکھیو، ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) سہیل حمید قاضی، سپرنٹنڈنگ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر پنشن جلال حنیف، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر طاہر بلوچ، ڈائریکٹر بجٹ توفیق احمد جوکھیو، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہدایت اللہ شیخ، ڈائریکٹر پے رول الطاف احمد، کونسل آفسر سجاد احمد، ایکسین سید ولی محمد شاہ، اسسٹنٹ انفارمیشن شاہ محمد شاہ، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران، ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں