چیئرمین صدر ٹاؤن کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، پراپرٹی ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کے امور کا جائزہ

چیئرمین صدر ٹاؤن کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، پراپرٹی ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کے امور کا جائزہ

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن ذیشان صالح کے ہمراہ صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں جس میں ایمپریس مارکیٹ ریگل چوک کے اطراف کی مارکیٹوں الیکٹرانک مارکیٹ موبائل مارکیٹ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ دعا چورنگی کلفٹن کا ہنگامی اور تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تجاوزات کے خاتمے،اور دکانوں اور ہوٹلوں کے آگے قائم پکی دیواروں توڑنے،غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور ٹریڈ لائسنس کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ  نے مختلف دکانوں اور تجارتی مراکز کا معائنہ کیا اور دکانداروں سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی اور ٹریڈ لائسنس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ جن دکانداروں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا، انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں اور متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کریں۔

ٹریڈ لائسنس کے حوالے سے بھی دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور دکانداروں کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنا ٹریڈ لائسنس حاصل کریں اور اسے اپنی دکان پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، تاکہ معائنے کے دوران لائسنس باآسانی دیکھا جا سکے۔

اس موقع پر صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میونسپل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور عوامی راستوں کو تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے پاک رکھا جا سکے۔

دورے کے موقع پر ڈائریکٹر انکروچمنٹ علی اکبر مہر، ڈائریکٹر پراپرٹی ٹیکس آغا سعید، ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس امجد پتافی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ بشیر میمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جمشید بشیر  بھی موجود تھے۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دی۔

میونسپل کمشنر ذیشان صالح نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور ٹریڈ لائسنس کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور ان امور کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔

میونسپل کمشنر ذیشان صالح نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر ٹاؤن میں شہری نظم و ضبط کی بہتری، سرکاری جگہوں کی بحالی، غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور ٹریڈ لائسنس کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں