سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک، خواتین اور بچے بھی بھی شامل
خرطوم: سوڈان کی فوج پر متنازع سرحدی علاقے ابیئی میں ایک بازار پر ڈرون حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ابیئی کے مقامی حکام نے الزام لگایا کہ حملے کے دوران فوج نے 22 بارودی مواد یا گولہ بارود استعمال کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، بچے، بزرگ، مقامی تاجروں، نوک ڈنکا برادری کے افراد، جنوبی سوڈان واپس آنے والے شہریوں اور سوڈانی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی ابیئی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امیت مارکیٹ میں کم از کم 28 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ متعدد افراد زخمی اور کئی لاپتا ہیں۔
اقوام متحدہ نے ڈرون حملوں میں اضافے کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔
جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے حملے پر سوڈانی سفیر کو طلب کیا اور الزام لگایا کہ فوج نے بازار کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔
