گوادر اور قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں،میجر وجاہت وحید شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھما کا ہوا۔
دھماکے میں میجر وجاہت وحید نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اس لحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
