چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے محمدی کالونی میں قبرستان کے روڈ کا افتتاح کردیا

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے محمدی کالونی میں قبرستان کے روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی یوسی 7 کی محمدی کالونی میں قبرستان کے روڈ کا افتتاح کیا گیا۔

روڈ کا افتتاح ٹاؤن میونپسل کارپوریشن کے چیئرمین فراز حسیب، وائیس چیئرمین اسحاق تیموری اور ایڈوکیٹ صغیر انصاری نے کیا۔

اس موقعے پر اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور روڈ کا کام مکمل ہونے پر ٹاؤن چیئرمین کا شکریہ بھی ادا کیا، جبکہ دیگر مسائیل بھی پیش کیے۔

ٹاؤن چیئرمین نے شہریوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں جماعت اسلامی کے علاوہ کسی نے کام نہیں کیا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ دیگر مسائل بھی جلد از جلد حل کیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں