ایک ہزار سی سی تک کی پانچ سال پرانی گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ
پنجاب میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع
پنجاب میں گاڑی مالکان کو فٹنس چیکنگ کے معاملے میں بڑا ریلیف مل گیا۔
پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ ڈیڈلائن 15 اکتوبر سے بڑھا کر 15 نومبر کردی ہے۔
نئے فیصلے کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی پانچ سال پرانی گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گی
ایک ہزار سے دو ہزار سی سی تک کی چھ سال پرانی اور دو ہزار سی سی سے زیادہ کی سات سال پرانی گاڑیوں کو بھی سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
