کراچی صدر ٹاؤن چیئرمین منصور شیخ کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تجاوزات کا جائزہ
کراچی:چیئرمین منصور شیخ UC-4 کراچی گارڈن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی اور بلدیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر ذیشان صالح، UC-4 وائس چیئرمین رحمان آفریدی , ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان،سپرٹینڈنٹ انجینئر بی اینڈ آر سلمان رحمٰن میمن سپرٹینڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای ممتاز علی زرداری ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جمشید بشیر اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران چیئرمین منصور شیخ نے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، بنیادی بلدیاتی سہولیات اور عوامی مسائل کے حوالے سے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے جاری کاموں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر تجاوزات کے حوالے سے بھی مختلف مقامات کا دورہ کیا گیا اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ علاقے میں عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے مسئلے کو قواعد و ضوابط کے مطابق دیکھا جائے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
چیئرمین منصور شیخ نے کہا کہ علاقے میں جاری ترقیاتی اور بلدیاتی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔بعد ازاں چیئرمین صدر منصور شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کبوتر چوک پر ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا معائنہ بھی کیا
دورے کے اختتام پر متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی، صفائی ستھرائی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔
