ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایات پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا پارکنگ پلازہ کا دورہ

ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایات پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا پارکنگ پلازہ کا دورہ

کراچی: ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری کی ہدایات پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ (لارپ) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر فاروق نے پارکنگ پلازہ کا تفصیلی دورہ کیا اور پلازہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر نے پارکنگ پلازہ کی موجودہ حالت، دستیاب سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا معائنہ کیا۔

انہوں نے لائنز ایریا میں سرکاری اراضی پر موجود غیر قانونی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا اور سرکاری اراضی کی نشاندہی اور جانچ پڑتال کے عمل کا معائنہ کیا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر فاروق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کا مکمل ریکارڈ اور موقع پر موجود صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کو مؤثر انداز میں مرتب کیا جائے، تاکہ سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور مستقبل قریب میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین کی ہدایات کے مطابق ہونے والی نیلامی کے عمل کو شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جاسکے۔

اس موقع پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو مختلف امور اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں